مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بدستورجاری، مزید ایک مسلمان شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ میں ایک اور کشمیری مسلمان شہید ہوگیا۔
تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ¬ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے چوہدری باغ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران نوجوان عرفان احمد کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔
بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ نوجوان عرفان احمد فائرنگ کے بتادلے میں مارے گئے
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران عرفان احمد کو حراست میں لیا تھا اور دوران حراست تشدد کرنے کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔
نوجوان کی شہادت کے بعد علاقہ مکین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور آزادی جدوجہد کشمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔
بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ضلع بھر میں موبائل اور نیٹ سروس بند کردیں جب کہ داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیئے تھے۔ ضلع پلوامہ کے دیگر علاقوں میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔