کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو نہیں روکا گیا توامن کی فضاء خراب ہوسکتی ہے، ثروت اعجاز قادری


کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو نہیں روکا گیا توامن کی فضاء خراب ہوسکتی ہے، ثروت اعجاز قادری

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو نہیں روکا گیا توامن کی فضاء خراب ہوسکتی ہے

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے اور دہشتگردی کرنیوالے امن کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنے اور دہشتگردی کے خلاف عملی کردار ادا کیا اور جانوں کے نذرانے دیئے ہیں، کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو نہیں روکا گیا توامن کی فضاء خراب ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مرکز اہلسنت کے ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن پسند تھے ہیں اور رہینگے آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں،ملک کوترقی کی جانب لے جانا ہے تو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

 دریں اثناء اہلسنت عالم دین علامہ سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ غلامان ِمصطفی موت سے خوفزدہ نہیں ہوتے ہمارا توعقیدہ ہے کہ غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری