افغانستان میں داعش کو امریکا اور افغان حکومت کی حمایت حاصل ہے، طالبان


افغانستان میں داعش کو امریکا اور افغان حکومت کی حمایت حاصل ہے، طالبان

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہےکہ افغانستان میں داعش کو امریکا اور افغان حکومت کی حمایت حاصل ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ طالبان ایک ماہ کے اندر افغانستان سے داعش کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ افغان امن عمل میں پڑوسی ملکوں کے رکاوٹ بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں اس میں بظاہر کوئی حقیقت نظر نہیں آتی،پہلے امریکا پھر افغان حکومت سے بات چیت ہو سکتی ہے۔
طالبان ترجمان نے الزام عائد کیا کہ افغانستان میں داعش کو افغان حکومت اور امریکا کی مدد و حمایت حاصل ہے۔
طالبان ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا سے بات چیت میں افواج کے انخلاء اورافغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے پر بات ہوئی جبکہ دو ورکنگ گروپس آنے والے دنوں میں اس معاملے پر مزید بات کریں گے۔
طالبان ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب طالبان کی خواہش ہوگی کہ آنے والی افغان حکومت کے اپنے پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات قائم ہوں اور امن معاہدہ ہونے کی صورت میں اقوام متحدہ، روس، چین اور اسلامی ممالک کی تنظیم ضامن کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری