شامی فوج نے ادلب میں متعدد دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے


شامی فوج نے ادلب میں متعدد دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے ادلب کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے متعدد تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ متعدد تکفیری دہشت گردوں کے خفیہ مراکز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سانا نیوز نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے ادلب کے علاقے '' وادی حویر'' ، '' خان شیخون'' اور '' تلمس'' نامی علاقوں میں سرچ آپریشن  کےدوران متعدد تکفیریوں کو ہلاک یا گرفتار کرلیا ہے۔

شامی سرکاری فوج نے "الحویز"، "الحویجه"، "التوینه"، اور "الشریعه"  نامی دیہی علاقوں میں موجود تکفیری دہشت گردوں کے مراکز پر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری