سابق صدر آصف علی زرداری نیب میں پیش ہوگئے


سابق صدر آصف علی زرداری نیب میں پیش ہوگئے

جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نیب آفس اسلام آبادمیں پیش ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کےحوالے سے بتایا ہے کہ سابق صدرآصف زرداری 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن اور اوپل منصوبہ انکوائری میں اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔

  سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب میں پیشی کےموقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سابق صدر پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں فاروق ایچ نائیک،نفیسہ شاہ، نیئر بخاری اور دیگر کے ہمراہ نیب آفس پہنچے تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں نیب دفتر جانے سے روک دیا،سابق صدرآصف زرداری سے 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن اور اوپل منصوبے سے متعلق پوچھ گچھ کی جائیگی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری