ایرانی صدرحسن روحانی رواں ہفتے بشکیک کا دورہ کریں گے


ایرانی صدرحسن روحانی رواں ہفتے بشکیک کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی رواں ہفتے "شنگھائی اور سیکا" سربراہی اجلاسوں میں شرکت کے لئے کرغزستان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر مملکت جمعرات کے روز اپنے کرغز ہم منصب کی سرکاری دعوت پر شنگھائی تنظیم میں رکن ممالک کی سربراہی نشست میں شرکت کے لئے بشکیک روانہ ہوں گے.

  صدارتی دفتر ترجمان "پرویز اسماعیلی" نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا صدر روحانی اجلاس سے خطاب کے علاوہ مختلف ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گے.

واضح رہے کہ شانگھای تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، 11 ممالک کے صدور بشمول تاجیکستان، روس، چین، کرغیزستان، ازبکستان، بھارت، اور پاکستان کی شرکت سے دارالحکومت بشکیک میں منعقد کیا جائے گا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری