سعودی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہی مکمل کرنے کا فیصلہ


سعودی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہی مکمل کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حجاج کی سعودی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہی مکمل کرے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آبادایئرپورٹ پرکاؤنٹرز لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے لئے 51 رکنی سعودی امیگریشن ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے جو پاکستانی حجاج کی سعودی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہی مکمل کرے گی۔


وزیر برائے ہوابازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل ہے، اسلام آباد ایئر پورٹ سے پائلٹ منصوبے کاآغاز کیا جارہا ہے۔
 وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے روڈ ٹو مکہ منصوبے پر اپنے بیان میں کہا کہ حج 2019 کے لیے فضائی آپریشن4جولائی سے شروع ہو جائے گا۔
سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری