پاکستان ریلوے کاکرایوں میں ساڑھے 8 فیصد اضافے کا اعلان


پاکستان ریلوے کاکرایوں میں ساڑھے 8 فیصد اضافے کا اعلان

لاہور: پاکستان ریلوے نے آج (یکم جولائی) سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 سے ساڑھے 8 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے پاکستان ریلوے کے حوالےسے بتایا ہے کہ  کرایوں میں اضافہ تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کیا گیا، اس کے علاوہ ریلوے کو آئندہ مالی سال میں 3 سے 4 ارب روپے کے خسارے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
پاکستان ریلوے کے جاری اعلامیے کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایے میں 2 سے 8.5 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 50 کلو میٹر تک سفر پر کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
پاکستان ریلوے کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 100 روپے سے کم اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سیلون کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ تمام خصوصی ٹرینوں کے کرائے قراقرم ایکسپریس کے کرائےکے برابر رکھے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 22 جون کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے یکم جولائی سے ریلوے کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ جن افراد نے ٹرین کی ٹکٹیں خریدی ہوئی ہیں ان پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری