بہت سے لاپتہ افراد ٹی ٹی پی کی طرف سے پاکستان کے خلاف لڑتے ہوئے مارے گئے ہیں


بہت سے لاپتہ افراد ٹی ٹی پی کی طرف سے پاکستان کے خلاف لڑتے ہوئے مارے گئے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بہت سے لاپتہ افراد آج بھی کالعدم ٹی ٹی پی میں موجود ہیں جبکہ بہت سے پاکستان کے خلاف لڑتے ہوئے مارے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےدفاع انسانی حقوق تنظیم کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ سے ہونے والی ایک ملاقات میں کہا کہ ہر لاپتہ فرد کو ریاست سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیشتر افراد آج بھی کالعدم ٹی ٹی پی اور شورش زدہ علاقوں میں موجود ہیں جبکہ بہت سے ریاست پاکستان کیخلاف لڑتے ہوئے مارے گئے۔

اس زمرے میں انہوں نے بتایا کہ لاپتہ افراد کے معاملے قائم جوڈیشل کمیشن شب و روز کام کر رہا ہے جبکہ جی ایچ کیو میں بھی معاملے پر خصوصی سیل قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دل لاپتہ افراد کے خاندان والوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں تاہم ہر لاپتہ شخص کی گمشدگی کو ریاست سے نہیں جوڑا جاسکتا کیونکہ کئی لاپتہ افراد افغانستان میں یا کہیں اور کالعدم ٹی ٹی پی کا حصہ بن کر پاکستان کے خلاف ٹی ٹی پی کی طرف سے لڑتے ہوئے مارے جا چکے ہیں جبکہ جو افراد ریاست کے پاس ہیں وہ قانونی عمل سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے ریاست اور سیکیورٹی فورسز کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرہ خاندانوں کے جذبات کو ریاست مخالف قوتوں کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے چیئرپرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ سے ملاقات کر رہے تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری