افغانستان: شیعہ مسجد پر حملہ/ شہدا کی تعداد میں اضافہ/ طالبان کی مذمت


افغانستان: شیعہ مسجد پر حملہ/ شہدا کی تعداد میں اضافہ/ طالبان کی مذمت

افغانستان کے شہر غزنی کی ''محمدیہ'' مسجد پر ہونے والے حملے میں 3نمازی شہید اور 24 زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے شہرغزنی کی ''محمدیہ'' مسجد میں کل رات نماز مغربین کے دوران ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں 27 زخمی ہوئے تھے۔
تین افراد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ غزنی میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر حملے کی ابھی تک کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاهد نےاس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کابل اور ہرات میں شیعہ مسلمانوں کی مساجد اور امام بارگاہوں پر داعشی دہشتگردوں نے متعدد بار خونی حملے کئے تھے۔
افغان سیاسی ماہرین کا کہنا ہے شیعہ مسجد پر حملے میں داعشی دہشت گرد ہی ملوث ہوسکتے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری