شہباز شریف پر لاکھوں پاؤنڈ کی کرپشن کا الزام


شہباز شریف پر لاکھوں پاؤنڈ کی کرپشن کا الزام

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کو ملنے والی برطانوی امداد میں خرد برد کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی امدادی ادارے نے پنجاب کے لیے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امداد میں سے چوری کیے گئے لاکھوں پاؤنڈز پہلے برمنگھم منتقل کیے گئے، پھرپیسے مبینہ طور پر شہباز شریف کے برطانوی بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دوراقتدارمیں شہبازشریف کے اکاؤنٹس میں لاکھوں کی مشتبہ ٹرانزیکشن ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2003 میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ تھے جبکہ 2018 میں شریف خاندان کے اثاثے 20 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئے۔

یعنی صرف 15 سال میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ سے 20 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے اسے وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی میں سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اپنے اور اپنے خاندان پرلگائے جانیوالے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان الزامات کو ثابت کرنے کے لئے کوئی شواہد موجود نہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری