ترک سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں، متعدد ہلاک


ترک سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں، متعدد ہلاک

ترک فوج اور PKK کے جنگجووں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شمالی عراق اور ترک سرحدوں پر سیکیورٹَی فورسز کی کارروائی میں کم ازکم 6 جنگجو ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ان ٹی وی نیوز نے خبر دی ہے کہ ترک سیکیورٹی فورسز نے صوبہ حکاری میں pkkکے جنگجووں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 3 جنگجو اور تین سیکیورٹی اہلکار مارے گئے۔
دوسری طرف ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں pkkکے جنگجووں کے کارروائیوں میں 68 شرپسند مارے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ترک فوج عراق کے شمالی علاقوں میں فضائی کارروائیاں ماضی میں کرتی رہی ہے تاہم زمینی آپریشن بہت کم دیکھنے میں آیا ہے۔
یاد رہے کہ ترک علیحدگی تنظیم (پی کے کے) نے 1984 میں ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں علیحدگی کی پر تشدد تحریک شروع کی تھی جہاں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پی کے کے کو ترکی کے علاوہ یورپی یونین اور امریکا نے بھی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔
ترکی کی جانب سے ہونے والی تازہ کارروائیوں پر پی کے کے نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری