محکمہ انسداد دہشت گردی نے حافظ سعید کو گرفتار کرلیا
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو 21 فروری 2019 کو کالعدم قرار دیا تھا۔ دونوں تنظیمیوں زیر انتظام سندھ میں چلنے والے مدارس اور فلاحی ادارے بھی صوبائی حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیے تھے۔
اسی طرح قریبا 2 ہفتے قبل کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ (جے یو ڈبلیو) کے سربراہ حافظ سعید اور نائب امیر عبدالرحمٰن مکی سمیت 12 رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے 2 درجن سے زائد مقدمات درج کئے گئے تھے۔
جماعت الدعوہ کے رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی نے پنجاب کے 5 بڑے اور اہم شہروں لاہور، گجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں موجود پولیس اسٹیشنز میں درج کئے گئے تھے۔
خیال رہے کہ امریکا اور بھارت کے مطابق حافظ سعید 2008 کے ممبئی حملوں کے مرکزی کردار تھے، تاہم پاکستان نے اس موقف کی ہمیشہ تردید کی ہے۔