افغانستان: طالبان حملے میں 39 افغانی کمانڈو جاں بحق
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ مغربی افغانستان میں طالبان کے حملے میں 39 افغانی کمانڈو مارے گئے ہیں۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان دیا ہے کہ مغربی افغانستان میں طالبان کے ایک بڑے حملے میں 39 افغانی کمانڈو مارے گئے ہیں جبکہ 16 کمانڈو کو یرغمال بنا لیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آبکمری شہر کے علاقے میده قل میں افغانی کمانڈو کسی آپریشن میں مصروف تھے کہ طالبان نے ان پر ھلہ بول دیا۔ جس کے نتیجے میں 39 افغانی کمانڈو مارے گئے ہیں جبکہ 16 کمانڈو کو یرغمال بنا لیا گیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ طالبان کے ہاتھوں مارے جانے والے کمانڈو میں کچھ امریکی اہل کار بھی تھے جن کے پاس سے انتہائی جدید نوعیت کی چند ایسی دوربینیں برآمد ہوئی ہیں جو رات کی تاریکی میں دیکھنے کے کام آتی ہیں۔
واضح رہے کہ تاحال اس حملے اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے دعوے کی کسی سرکاری ادارے یا حکومتی نماٗندے نے تائید نہیں کی ہے۔