نیب کا مریم نواز سے تحقیقات کا آغاز


نیب کا مریم نواز سے تحقیقات کا آغاز

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف، ان کے خاندان اور خاقان عباسی کے بعد قومی احتساب بیورو نے قومی احتساب بیورو ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ انہیں متعدد کروڑوں روپے کے ٹیلی گرافک منتقلی (ٹی ٹیز)کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے نیب مریم نواز کو ایک سوالنامہ بھیجے گا۔
نیب لاہورنے دوروز قبل پہلی مرتبہ عباس شریف مرحوم کے بیٹے یوسف عباس کو 22 جولائی کو نیب کی مشترکہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی ہے۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ انہیں متعدد کروڑوں روپے کے ٹیلی گرافک منتقلی (ٹی ٹیز) کی نشاندہی کی ہے جو شریف خاندان اور چوہدری شوگر ملز کے دیگر مالکان کی جانب سے بھیجی گئی تھیں جن میں مریم نواز بھی شامل ہیں۔
جب شہبازشریف اور ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں تحقیقات کی گئیں تو چوہدری شوگر ملز کے مالکان کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد بھی سامنے آئے۔

یاد رہے کہ نیب اس سے قبل نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، یوسف عباس اور دیگر کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں تحقیقات کررہا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری