نیب کے بعد محکمہ ایکسائز؛ شہباز شریف کی 4 گاڑیاں بلاک


نیب کے بعد محکمہ ایکسائز؛ شہباز شریف کی 4 گاڑیاں بلاک

نیب کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہباز شریف کی 4 گاڑیاں بلاک کر دی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی احتساب بیورو کے مراسلے پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے نام پر رجسٹرڈ اور زیر استعمال چار گاڑیاں بلاک کردی گئیں۔ شہباز شریف کی جائیداد کسی کے نام پر ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ جائیدادوں اور گاڑیوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ تیار کرکے نیب کو ارسال کرے گا۔
محکمہ ایکسائز نے شہباز شریف کی مندرجہ ذیل رجسٹریشن نمبر کی 4 گاڑیاں بلاک کی ہیں۔
LEF-08-5100
LEB-10-1957
LEE-14-9696
LEF-14-5151
یاد رہے کہ دوسری جانب نیب نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، یوسف عباس اور دیگر کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں تحقیقات کررہا ہے۔ جبکہ نیب نے شہباز شریف خاندان کے اثاثوں منجمد اور ان کے 150 کے قریب بینک اکاونٹ بھی بند کر دئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری