چین: خوفناک لینڈ سلائیڈنگ 36 افراد کو نگل گئی


چین: خوفناک لینڈ سلائیڈنگ 36 افراد کو نگل گئی

چین کے صوبے گوئی ڑو میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 36افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبرساں ادارے تسنیم کے مطابق چین کے گوئی ڑو صوبے کے ایک دیہات میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی ہلاکتیں 36 تک پہنچ گئی ہیں۔
ہلاکتوں کے علاوہ ابھی تک کم و بیش 15 افراد مٹی اور پتھروں تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
اس خوفناک لینڈ سلائیڈنگ سے گاؤں کے کم ازکم 22 مکانات بھی مٹی تلے دب گئے ہیں۔
امدادی کارروائیوں سے مٹی کے نیچے دبے 40 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے تاہم اب بھی 15 افراد مٹی اور پتھروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے مقامی انتظامی دفتر نے ایک مقامی سکول کو عبوری ہنگامی طبی و امدادی مرکز میں تبدیل کر کے ریسکیو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ مٹی کا یہ بڑا تودہ گزشتہ منگل کی شام گاؤں پر گرا تھا اور تب سے متاثرین کے لئے ریسکیو آپریشن اور طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے تاہم تاحال تمام متاثرین کو مٹی اور پتھروں سے نکالا نہیں جا سکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری