افغان فوجی اہلکار نے دو امریکیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا


افغان فوجی اہلکار نے دو امریکیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا

افغانستان میں تعینات دو امریکی فوجیوں کو ایک افغان فوجی اہلکار نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام کا کہناہے کہ گزشتہ روز ایک افغان فوجی اہلکار نے دو امریکی فوجیوں کو گولیاں مار کر  ہلاک کردیا ہے جس کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس سلسلے میں تفصیلی معلومات دینے سے انکار کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری