بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھوں کی پاکستان آمد کا آغاز


بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھوں کی پاکستان آمد کا آغاز

ہر سال کی طرح بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارتی سکھوں کی پاکستان آمد کا آغاز ہو گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھوں کی پاکستان آمد کا آغاز ہو گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق پانچ سو بھارتی سکھ یاتریوں کا ایک خصوصی وفد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی کل سے شروع ہونے والی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا ہے۔


نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے۔


نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مذہبی مقامات کے دوروں کو فروغ دینے اور عوامی رابطوں کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔


یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا تھا کہ پاکستان میں اقیتوں کی مکمل حفاظت کی جائے گی اور ان کے حقوق کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری