افغانستان: ہرات - قندھار ہائی وے پر دھماکہ درجنوں جاں بحق یا زخمی
افغان سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرات - قندھار ہائی وے پر سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں درجنوں شہری خاک وخوں میں غلطاں ہوگئے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہرات - قندھار شاہراہ پر سڑک کےکنارے نصب بم دھماکے میں 34 افراد جاں بحق اور17 زخمی ہوگئے۔
تسنیم نیوز کے نمائندے کے مطابق ایک مسافربس کو نشانہ بنایا گیاہے۔ جس میں خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے۔
مسافربس صوبہ نیمروز سے ھرات جاری تھی صوبہ فراہ کے علاقے شاوز میں سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔
ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ افغان دارالحکومت کابل سمیت مختلف شہروں میں خون ریز حملوں اور لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔