افغانستان میں بدامنی کا ذمہ دار امریکا ہے، عبداللہیان


افغانستان میں بدامنی کا ذمہ دار امریکا ہے، عبداللہیان

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ اسپیکر کے عالمی امور کے نمائندے حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جاری فسادات کا اصل ذمہ دار امریکا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ افغانستان میں نا امنی اور عدم استحکام کی وجہ امریکا کی غلط پالیسیاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمسایہ ممالک کے تعاون کے بغیر افغانستان کے بحران کو حل نہیں کرسکتا، اس میں قیام امن کے لیے امریکا کی پالیسیاں ختم کرنی ہوں گی۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللہیان نے تہران میں افغانستان کے امور کے لئے اقوام متحدہ کی نمائندہ اینگرڈ ہیڈن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان، ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے اور تہران کابل کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔
حسین امیرعبداللییان نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکا ایران کو افغانستان کی حکومت اور عوام سے جدا نہیں کر سکتا کہا کہ ایرانی عوام گزشتہ 40 سال سے افغانستان کے عوام کے ساتھ ہے اور ایران میں افغان مہاجرین کو کام کاج اور تعلیم کے مواقع حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا علاقے میں ایران کے تعمیری کردار سے چشم پوشی نہیں کر سکتا اور عراق اور شام علاقے میں ایران کے مثبت کردار کی مثالیں ہیں۔
اس ملاقات میں افغانستان کے امور کے لئے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے افغانستان میں امن و امان کی بحالی کیلئے ایران کے مثبت کردار کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بھی افغانستان میں امن و آشتی کیلئے سب سے تعاون چاہتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری