وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ


وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کرکے پاکستان اور اس کے مفادات کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
سعودی ولی عہد نے پاک سعودی تعلقات کی تعریف کی، انہوں نے تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری