امریکا نے ٹرمپ اور عمران خان کی پہلی ملاقات کو کامیاب قرار دے دیا


امریکا نے ٹرمپ اور عمران خان کی پہلی ملاقات کو کامیاب قرار دے دیا

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی پہلی ملاقات کامیاب رہی اور وقت آ گیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیا جائے اور آگے بڑھا جائے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلی ملاقات نے امریکی صدر اور وزیر خارجہ مائیک پومیو کو موقع فراہم کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اور ہم آہنگی پیدا کریں۔
مورگن آرٹگس کا کہنا تھا کہ دونوں سربراہان مملکت کی پہلی ملاقات کامیاب رہی اور وقت آ گیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیا جائے اور آگے بڑھا جائے۔
یرغمالیوں کی بازیابی سے متعلق سوال پر مورگن آرٹگس کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم افغانستان میں قیام امن کے لیے پر عزم ہیں جس کے لیے عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ طالبان پرافغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پرزور دیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ طالبان سے امن معاہدے کے لیے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری