احساس؛ عمران خان کا معذور افراد کی سہولت کے لئے احسن اقدام


احساس؛ عمران خان کا معذور افراد کی سہولت کے لئے احسن اقدام

وزیراعظم عمران خان نے معذور افراد کی آسانی کے پاکستان بھر کی ہائی ویز اور موٹرویز پہ معذور اور بزرگ مسافروں کے لئے تمام ریسٹ ایریاز اور واش رومز میں ریمپ بنانا لازم قرار دے دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معذور افراد کی مجبوری کا احساس کرتے ہوئے ایک احسن قدم اٹھایا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں کو معذور افراد اور بزرگ شہریوں کیلے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
وزارت مواصلات نے وزیراعظم کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے ملک بھر کی ہائی ویز اور موٹرویز پہ معذور اور بزرگ مسافروں کےلئے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے وزارت مواصلات نے آئی جی موٹروے اور این ایچ اے حکام کو ہنگامی مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موٹرویز پر قائم ریسٹ ایریاز پر معذور افراد اور بزرگ شہریوں کیلے خصوصی انتظامات لازمی ہونگے۔ تمام ریسٹ ایریاز اور واش رومز میں ریمپ بنانا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں وزارت مواصلات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مسافروں کے لئے قائم مخصوص مقامات پر وہیل چئیرز کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ وزارت مواصلات بیت المال کے تعاون سے وہیل چئیرز کا انتظام از خود کرے گی۔
اسی طرح ٹرانسپورٹ میں معذور افراد اور بزرگ شہریوں کیلے خصوصی نشستوں کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔
وزارت مواصلات نے اس ضمن میں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو احکامات پر عملدرآمد کے لئے خصوصی ہدایات نامہ بھی جاری کیاہے۔
وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام کو عوام نے بہت سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلی بار کسی حکمران نے معذور اور بزرگ مسافرین کا احساس کیا ہے۔
خیال رہے کہ تمام مہذب معاشروں میں معذور اور بزرگ مسافرین کی آسانی کے لئے ریسٹ ایریاز اور واش رومز میں ریمپ اور دیگر سہولیات کا خیال رکھا جاتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری