یمنی فوج کا سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر میزائل حملہ


یمنی فوج کا سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر میزائل حملہ

یمنی فوج نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی مرکز کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے خبردی ہے یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ اور سرکاری فوج نے سعودی کرایے کے فوجیوں کے حملوں کا منہ توڑجواب دیا ہے۔
انہوں نے کہا سعودی اتحاد افواج کے بیرکوں کو ''بدر ایف'' نامی میزائل سے نشانہ بنایا جس میں دسیوں کرایے کے فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ یمنی فوج اس سے قبل سعودی عرب کے ہوائی اڈہ سمیت متعدد حساس مقامات کو نشانہ بناچکی ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ نہتے یمنی عوام کے خلاف جنگ کے خاتمے تک جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے ہی واضح کرچکے ہیں اگر یمن پر جاری مظالم کا خاتمہ نہ کیا گیا تو سعودی عرب کے مزید حساس مقامات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری