افغانستان کے شیعہ اکثریتی علاقے پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد شہید یا زخمی +تصاویر


افغانستان کے شیعہ اکثریتی علاقے پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد شہید یا زخمی +تصاویر

افغانستان کے صوبہ ھرات کے شیعہ اکثریتی علاقے پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے متعدد افراد کو خاک وخوں میں غلطاں کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے وزارت صحت کے ترجمان «وحیدالله مایار» کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 5 شہری شہید اور 25 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ھرات کے شیعہ اکثریتی علاقے '' حاجی عباس'' میں ایک رکشے کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد نہتے شہری شہید یا زخمی ہوگئے۔


وحیدالله مایار نے کہا کہ دھماکے کے بعد شہدا اور زخمیوں کو ھرات شہر کے مرکزی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
انہوں نے کہا شہدا اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ھرات پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ شہید یا زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔


واضح رہے کہ ابھی تک کسی گروہ یا تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم شیعوں پراس قبل ہونے والے تمام حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش قبول کرتی رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری