کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی اور توہین ہے، ثروت قادری


کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی اور توہین ہے، ثروت قادری

سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی اور توہین ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،، سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی تسلط کو ختم کرائے۔
محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت کشمیر کی حیثیت طاقت سے تبدیل نہیں کرسکتا،
انہوں نے مرکز اہلسنت بابائے اردو روڈ پر قومی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے حالات بگڑ رہے ہیں ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرنے والے امریکی صدر بھارت کو کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے سے روکیں۔
ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا سیاسی وعسکری قیادتوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، 1947 والے کے جذبے کے ساتھ ہمیں پاکستان کی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے کام کرنا ہوگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری