7 روز میں میزائل کے 4 تجربے؛ شمالی کوریا نے امریکا کی ناک میں دم کر دیا


7 روز میں میزائل کے 4 تجربے؛ شمالی کوریا نے امریکا کی ناک میں دم کر دیا

امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اشمالی کوریا نے ایک ہفتے کے دوران چوتھے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے دو میزائل جنوبی صوبہ ہانگ ہائے سے مشرق کی جانب سے سمندر میں داغے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے 2 روز قبل امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان شروع ہونے والی فوجی مشقوں پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔
شمالی کوریا کے مطابق یہ مشقیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے حکام کے مطابق یہ دو میزائل بحیرہ جاپان میں جا گرے۔
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق ان میزائلوں نے انتہائی سست روی سے تقریباَ 220 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق میزائل بظاہر غیرمعمولی طور پر تیز رفتار تھے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا امریکا کی پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود ملکی فاع کے لئے میزائلوں کے تجربے کرتا رہتا ہے اور اسے اپنا حق سمجھتا ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے 13 سالوں میں شمالی کوریا 5 جوہری تجربات بھی کر چکا ہے جس سے اسے متعدد ممالک کی تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری