کابل؛ پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، درجنوں جاں بحق یا زخمی


کابل؛ پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، درجنوں جاں بحق یا زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور 96زخمی ہو گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور96 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے کے بعد تین مسلح افراد پولیس ہیڈکوارٹر میں داخل ہوگئے اور اندھادھن فائرنگ کی۔

افغان وزارت صحت کے ترجمان «وحیدالله مایار» کا کہنا ہے دھماکے اور فائرنگ میں 96 افراد شدید زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی افغان سکیورٹی فورسز جائے دھماکا پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری