پاک فوج کے سربراہ سے افغان سفیر کی ملاقات


پاک فوج کے سربراہ سے افغان سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال کے درمیان جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔

خبررساں ادارے نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں افغانستان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغانستان میں قیام امن، مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

پاکستان میں افغانی سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور استحکام لانے کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے چیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے تعلقات مقبوضہ کشمیر کی وجہ سے انتہائی کشیدہ ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری