مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنے والا افغانستان ایک اور معاملے میں بول اٹھا


مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنے والا افغانستان ایک اور معاملے میں بول اٹھا

دنیا کے کئی ممالک کے برعکس کشمیر کے مسئلے پر مکمل خاموش رہنے والے افغانستان نے پاکستان سے بھارت کے لئے فضائی حدود بند نہ کرنے کی التجا کردی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تاحال افغانستان کی جانب سے نہ تو کوئی مذمتی بیان سامنے آیا ہے اور نہ ہی کشمیریوں کی حق میں کوئی آواز بلند ہوئی ہے تاہم جوں ہی پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے پر غور کا فیصلہ کیا، افغان حکام تڑپ اٹھے اور پاکستان حکام سے رابطہ کر کے درخواست کی کہ بھارت کے لئے فضائی حدود بند نہ کی جائے۔

افغان صدر اشرف غنی کے مشیروں نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے اور پاکستان سے فضائی حدود اور طور خم سرحد بند نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے افغانستان کو نقصان ہوگا۔ افغانستان کو پہنچنے والا نقصان صدارتی انتخابات پر براہ راست اثرانداز ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فضائی حدودکی بندش سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ وزیراعظم تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعداس بات کا فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ دنیا کے کئی ممالک کے برعکس کشمیر کے مسئلے پر تاحال افغانستان نے مکمل خاموش اختیار کی ہوئی ہے اور ابھی تک افغان ایوانوں سے مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں ایک بیان تک سامنے نہیں آیا۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری