جدید اسرائیلی بموں کی نئی کھیپ 2 ہفتوں میں بھارت پہنچے گی


جدید اسرائیلی بموں کی نئی کھیپ 2 ہفتوں میں بھارت پہنچے گی

اسرائیل اپنے جدید اسپائس 2000 اور مارک 84 بموں کی نئی کھیپ ستمبر کے وسط تک بھارتی فضائیہ کے حوالے کردے گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیل اپنے جدید اسپائس 2000 اور مارک 84 بموں کی نئی کھیپ آئندہ 2 ہفتوں تک بھارت بھجوا دے گا۔

واضح رہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان 100 سے زائد اسپائس بموں کی خریداری کا معاہدہ رواں برس جون میں طے پایا تھا۔

بھارت کا کہنا ہے کہ اس نے فروری میں انہی اسپائس بموں کا استعمال بالاکوٹ حملے میں کیا تھا جبکہ مارک 84 اسرائیلی ساخت کا ایسا جدید بم ہے جو پوری عمارت کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی فضائیہ اسرائیلی دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز سے 100 اسپائس بم خریدے ہیں۔

مذکورہ اسرائیلی بم بھارت کی فضائیہ کے زیر استعمال ہوں گے۔

یاد رہے کہ ان بموں کی فراہمی اسرائیل اور بھارت کے درمیان پہلے سے ہی طے شدہ 300 کروڑ روپے کے دفاعی معاہدے کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ یہ کھیپ قریبا انہی دنوں میں بھارت پہنچے گی جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی اپنے سرکاری دورے پر بھارت موجود ہوں گے۔  

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری