ایرانی وزیر خارجہ اور جاپانی وزیراعظم کی ملاقات


ایرانی وزیر خارجہ اور جاپانی وزیراعظم کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے یوکوہاما میں جاپان کے وزیراعظم شینزو ابیے سے ملاقات کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق یوکوہاما میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور جاپان کے وزیراعظم شینزو ابیے کے مابین خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر بھی بات چیت ہوئی۔   

اس کے ساتھ ساتھ ملاقات میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے اور جوہری معاہدے کی پاسداری جیسے حساس موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شینزو ابیے نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلیے سفارتی کوششیں بلا تعطل جاری رکھی جائیں۔ وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایران، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کا متمنی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری