یمنی نشانہ بازوں نے سعودی اتحاد کے مزید 7 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا


یمنی نشانہ بازوں نے سعودی اتحاد کے مزید 7 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے سعودی اتحادی افواج کے خلاف کارروائی کرکے7 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے "مثلث عاهم" اور "الساقیه" کے علاقوں میں آل سعود کے اتحادی دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کرکے 7 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے الحجہ اور الجوف میں موجود سعودی فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی کرایے کے فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

یمنی فورسز نے  ''الحجہ''کے علاقے '' حرض'' میں سعودی اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیاہے۔

 دوسری طرف سعودی اتحادی افواج صوبہ الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر شدید گولہ باری کرکے تین نہتے یمینیوں کو شہید کردیاہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ و برطانیہ کی حمایت سے فوجی اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے غریب عرب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو گئی ہیں اور مکمل محاصرے کی بنا پر اس ملک میں دواؤں اور غذائی اشیا کی شدید قلت ہے۔اس کے باوجود سعودی عرب اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری