ایک طرف خاموش ہوکر نہیں بیٹھ سکتے، شنگھائی تعاون تنظیم کی مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیشکش


ایک طرف خاموش ہوکر نہیں بیٹھ سکتے، شنگھائی تعاون تنظیم کی مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیشکش

شنگھائی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیشکش کردی۔

خبررساں  ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کو ایک اور سفارتی کامیابی نصیب ہوئی ہے۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ ولادی میر نوروف نے کہا مسئلے کے حل کا بنیادی اصول ہے کہ کوئی یکطرفہ اقدامات نہ اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا اس مسئلہ کے پرامن حل کیلئے بہترین کوششیں کی جائیں گی۔

سربراہ ولادی میر نوروف نے کہا پاکستان اور بھارت کے دوطرفہ مسائل ہی سہی مگر ممبر ممالک ایک طرف خاموش ہوکر نہیں بیٹھ سکتے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں چین‘ پاکستان‘ روس‘ بھارت‘ کرغزستان‘ تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری