پاکستان آرمی چیف اور سعودی ملٹری ایڈوائزر کی ملاقات


پاکستان آرمی چیف اور سعودی ملٹری ایڈوائزر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملٹری ایڈوائزر برائے سعودی وزیردفاع میجر جنرل طلال عبداللہ الثیبی نے ملاقات کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سعودی وزیردفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبد اللہ الثیبی نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔

مذکورہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور تربیتی تبادلہ پروگرام سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میجر جنرل طلال عبد اللہ الثیبی نے پاک فوج کی علاقائی امن و استحکام کے لئے گراں قدر کردار کا اعتراف بھی کیا، دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک سعودیہ تعلقات کی اہمیت کا اعتراف کیا۔

 

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری