یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کا جدیدترین ڈرون طیارہ سرنگون کردیا+ ویڈیو


یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کا جدیدترین ڈرون طیارہ سرنگون کردیا+ ویڈیو

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزدفاعی نظام نے سعودی اتحادی افواج کا ایک جدیدترین ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز نے ایک بار پھر اپنی دفاعی توانائیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ونگ لونگ نامی سعودی عرب کا ایک اور پیشرفتہ جاسوسی و جنگی ڈرون مار گرایا۔

واضح رہے کہ مارگرایا جانے والا جدید ترین ڈرون چین کا تیار کردہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یمنی سرکاری فوج نے نجران کے سرحدی علاقے میں ایک غیرملکی جاسوس ڈرون طیارہ مارگرایا گیا تھا۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کا ایک اور ڈرون طیارہ سرنگوں کردیا ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری