پاکستان؛ قاضی گلزار احمد عدالت عظمیٰ کے نئے سربراہ نامزد


پاکستان؛ قاضی گلزار احمد عدالت عظمیٰ کے نئے سربراہ نامزد

قاضی گلزار احمد 21 دسمبرکو عدالت عظمیٰ کے نئے سربراہ مقرر ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے قاضی گلزار کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قاضی گلزاراحمد 21دسمبر سے چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالیں گے، وہ  پاکستانی عدالت عظمی کے ستائیسویں سرابراہ ہوں گے،جبکہ  موجودہ قاضی آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائرہورہے ہیں۔

خیال رہے نئے نامزد قاضی گلزار احمد 2 فروری 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے، جسٹس گلزار قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1986 کو ہائی کورٹ اور 1988 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے،2 اگست 2002 کو سندھ ہائی کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا اور 16 نومبر 2011 کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔

واضح رہے کہ  گلزار احمد بطور جج سپریم کورٹ اہم مقدمات کے فیصلوں میں شامل رہے، انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ مقدمہ میں نا اہلی کا فیصلہ بھی دیا تھا۔

قاضی گلزار احمد دو سال ایک ماہ بارہ دن چیف جسٹس آف پاکستان رہنے کے بعد یکم فروری 2022 کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں۔

یاد رہے عدالت عظمی کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، عدلیہ کے سربراہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو عدالت عظمیٰ کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری