سائنس و ٹیکنالوجی کا بجٹ آئندہ سال 1500 گنا بڑھ جائے گا، فواد چوہدری


سائنس و ٹیکنالوجی کا بجٹ آئندہ سال 1500 گنا بڑھ جائے گا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان سائنس و ٹیکنالوجی کو ترجیح دیتے ہیں، پاکستان کا سائنس و ٹیکنالوجی کا بجٹ آئندہ سال 1500 گناء بڑھ جائے گا،آئندہ سال 20 بلین ڈالر بائیو ٹیکنالوجی سے ایکسپورٹ کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ جب ہم 2020 میں اپنا مشن خلاء میں بھیجنے کی بات کرتے ہیں تو لوگ حیران ہوتے ہیں۔

نجی یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا کہ انفارمیشن منسٹرتھا تو لوگ مجھ سے خفا ہوتے جب میں کہتا کہ دنیا بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی کے لحاظ سے بہت پسماندہ ملک ہیں ،مگر جب ہم 2020 میں اپنا مشن خلاء میں بھیجنے کی بات کرتے ہیں تو لوگ حیران ہوجاتے ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ جب ہم نے 1962 میں سپارکو بنایا تو چائنہ اور دوسرے ممالک بہت پیچھے تھے، جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو نے 1990 میں پاکستان میں فائبر آپٹک بچھائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب وزارت سنبھالی تو معلوم ہوا کہ سول اور ملٹری ریسرچ آپس میں شئیرنہیں ہو رہی،جس کے بعد اب ہم ملٹری سول انٹرفیس بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سائنس و ٹیکنالوجی کو ترجیح دیتے ہیں، پاکستان کا سائنس و ٹیکنالوجی کا بجٹ آئندہ سال 1500 گناء بڑھ جائے گا،آئندہ سال 20 بلین ڈالر بائیو ٹیکنالوجی سے ایکسپورٹ کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری