ایرانی بحریہ کے سربراہ کا پاک بحریہ کی تنصیبات اور یونٹس کا دورہ
کمانڈر نیوی اسلامی جمہوریہ ایران، رئیر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی نے کراچی میں پاک بحریہ کی مختلف تنصیبات اور یونٹس کا دورہ کیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی نے پاک بحریہ کے مختلف یونٹس بشمول جنگی جہاز، پاکستان نیول اکیڈمی ، میرینز ٹریننگ یونٹ اور پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں واقع دیگر تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انہوں نے مزارِ قائد پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھائی تھی۔ بعدازاں رئیر کمانڈر نیوی اسلامی جمہوریہ ایران نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انھیں اس ادارے کی افادیت اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔