نائن الیون ڈرامے کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا ‘ حامد موسوی


نائن الیون ڈرامے کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا ‘ حامد موسوی

علامہ حامد موسوی نے آرمی پبلک اسکول کے معصوم شہیدوں کی برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائن الیون ڈرامے کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کا لہو نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیلئے آج بھی فریادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ کے فوجی و سول شہداء کی قربانیاں رائیگاں جانے سے بچائے۔

 پاک فوج نے دہشت گردوں کے بخئے ادھیڑ دیئے لیکن سول حکومتوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ مجلس ترحیم سے خطاب میں آغا حامد موسوی نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم شہداء نے قومی قیادت کو اکٹھا ہونے پر مجبور کردیا۔

حامد موسوی نے کہا کہ علامہ ناصر عباس‘ ٹی این ایف جے کے نصف درجن صوبائی صدورو جنرل سیکرٹری سمیت علامہ کاظم اثیر جاڑوی ودیگر شہیدوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری