کشمیری مسلمانوں کی حمایت کے لئے چین میدان میں، مسلم امہ خاموش!


کشمیری مسلمانوں کی حمایت کے لئے چین میدان میں، مسلم امہ خاموش!

پاکستان کے مطالبے پر چین نے آج پھر سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا ہے جبکہ مسلم امہ بدستور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چین نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کو بنیاد بناکر سلامتی کونسل میں کشمیر پر تفصیلی بریفنگ طلب کرلی، سلامتی کونسل میں بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال ہوگا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میں بریفنگ لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے والا اقوام متحدہ کا مبصر مشن دے گا، چین نے پاکستانی وزیر خارجہ کے خط کو بنیاد بناکر سلامتی کونسل میں کشمیر پر تفصیلی بریفنگ طلب کی ہے۔

ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ ایل او سی کی نگرانی بڑھائی جائے تاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکا جاسکے، حالیہ دنوں میں ایل او سی پر جارحانہ بھارتی اقدامات سے امن کو خطرات ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں 4ماہ سے ظلم وبربریت کا نیاباب رقم کیا ہے، سلامتی کونسل کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کو روکے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 136ویں روز میں داخل ہوگیا ہے وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ بدستور گھروں میں محصور ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت ہے، جامع مسجد کے اطراف رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری