مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پرخونریزی اورنسل کشی کا خطرہ ہے،منیر اکرم
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پرخونریزی اورنسل کشی کا خطرہ ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات دراصل ہندو تنگ نظری اورمنظم اسلام دشمنی کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے کہا مودی سرکاراورآرایس ایس نے دھونس، تشدد، تعصب سے ریاستی مشینری پرقبضہ کرلیا ہے، بھارت میں فسطائی نظام رائج کر کے مسلم شناخت اور ورثے کو مٹایا جا رہا ہے۔
اکرم کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس نظریے کے فروغ کا مقصد بھارت کو ہندو ریاست بنانا ہے۔
منیراکرم نے بھارت میں ہندوتواانتہاپسندی اورمودی سرکارکی مسلم دشمن پالیسیوں سخ تنقید کرتے ہوئے کہا: عالمی برادری نے بھارتی جارحیت روکنے میں کردارادا نہ کیا توامن کوشدید خطرہ ہوسکتاہے۔