استعماریت اور ظلم و جبر کےخلاف مزاحمت کرنیوالے سرفروشان اسلام کو تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ ساجد علی نقوی


استعماریت اور ظلم و جبر کےخلاف مزاحمت کرنیوالے سرفروشان اسلام کو تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نےبغداد میں دو عظیم مزاحمت کاروں جنرل قاسم سلیمانی، عراق کے ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی امریکی حملے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید ساجد علی نقوی نے جنرل سلیمانی اور ان کے رفقا کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ  امریکہ جیسی استعماری طاقتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے جنہیں انسانی حقوق کی کوئی پرواہ ہے، نہ خود امریکی قوانین اور نہ ہی بین الاقوامی حدود کا کوئی لحاظ، امریکی جارحیت تمام حدیں کراس کرچکی ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھاکہ جنرل قاسم سلیمانی اورابو مہدی المہندس داد تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے دہشتگردی کےخلاف عملی طور پر جدو جہد کی اور بہت بڑے فتنے کا نہ صرف خاتمہ کیابلکہ دیگر استعماری قوتوں کی سازشوں کو بھی اپنی حکمت عملی، تدبر اور بہترین رہنمائی کے ذریعے ناکام بنایا۔

انہوں نے مزید کہاکہ امریکا جیسی استعماری قوتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے، اس استعماری ملک کی جارحیت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ جب چاہے جہاں چاہے اس خطے اور ملک کو تاراج کردیتاہے، اسی استعماری طاقت کی وجہ سے آج مشرق وسطیٰ میں اسرائیل جیسا ناجائز وجود پروان چڑھا ، جاپان (ناگاساکی، ہیروشیما )عراق، افغانستان اور شام میں ظلم و جبرکے پہاڑ توڑے گئے ان ملکوں میں تباہی پھیلائی گئی اور عوام کو اپنے ہی وطن میں مہاجر بنادیاگیا۔

 انہوں نے کہاکہ ہم استعماریت، ظلم، جبر کے خلاف مزاحمت کرنیوالے سرفروشان اسلام کو تحسین پیش کرتے ہیں

 قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی، عظیم مزاحمت کاروں کے خانوادوں اور چاہنے والوں سے اظہار تعزیت و تبریک کرتے ہوئے شہداءکے بلندی درجات کی دعاکی اور کہاکہ ہم اس غم میں آپ کے ساتھ شریک ہیں یہ نقصان صرف ان خانوادوں کا نہیں بلکہ تمام ذی شعور حریت پسندوں کا ہے ان شہداءکا خلابمشکل ہی پرہوگا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری