امریکا نے بغداد سے اپنی فوج واپس بلانے کی تردید کردی


امریکا نے بغداد سے اپنی فوج واپس بلانے کی تردید کردی

امریکی حکام نے عراق سے اپنی فوج واپس بلانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد امریکی افواج کے عراق سے انخلاء کی خبریں گردیش کرنے لگی تھیں۔

تاہم امریکی حکام نے عراق سے اپنی فوج واپس بلانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے عراق سے امریکی فوجی انخلاء کا بل منظور کرلیا ہے۔

ادھراسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج نے جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی صورت شہدا کے خون کا بدلہ لےگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ ہم عراق سے اپنی فوج واپس امریکا نہیں بلارہے بلکہ بغداد میں فوجی اڈے میں موجود اہلکاروں کو ایک اڈے سے دوسرے اڈے منتقل کیا جارہا ہے، امریکی افواج کا عراق سے باہر جانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری