یمن؛ الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحادی افواج کی شدید گولہ باری


یمن؛ الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحادی افواج کی شدید گولہ باری

امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ گولہ باری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، استعماری طاقتوں کے حمایت یافتہ سعودی عرب کے کرایے کے فوجیوں نے نہتے یمنیوں پر درجنوں میزائل داغے ہیں جس کے نتیجےمیں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

المسیرہ نے خبر دی ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ رات وحشیانہ گولہ باری کی جس میں متعدد مکانات جل کرراکھ ہوگئے۔

سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں متعدد نہتے یمنی شہید یازخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی اتحادی افواج نے '' الفازہ''، ''التحتیا'' اور '' الجبلیہ'' نامی علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں کم ازکم 27 میزائل گرے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کو یمن میں بدترین شکست کا سامنا ہے۔ یمنی قوم نے کئی سال گزرنے کے باوجود سعودی اتحادی افواج کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری