علامہ حسن ظفرکا حکومت سے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ


علامہ حسن ظفرکا حکومت سے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  علامہ حسن ظفرکا کہنا ہے کہ آج صورتحال یہ ہے کہ غریب آدمی اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر نے سے قاصرہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے لائحہ عمل بنائیں اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے لئے مئوثر اقدامات کریں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری