شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی جاری، اسٹراٹیجک علاقہ آزاد کرالیا


شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی جاری، اسٹراٹیجک علاقہ آزاد کرالیا

شامی فوج نے امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے ایک اہم علاقے کو آزاد کرالیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے حلب کے مضافات میں واقع خان العسل کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

 سانا نیوز نے خبر دی  ہے کہ سرکاری فوج نے حلب کے ہی مضافات میں مزید کئی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے تقریبا 4 روز قبل حلب کے جنوبی اور مشرقی ادلب کے مضافاتی علاقوں کے 16 گاؤں کو آزاد کرا لیا تھا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری