مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےمزید 3 کشمیری شہید
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا اور بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
شہید ہونے والوں میں اب تک دو نوجوانوں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے ایک سید امام الدین اور دوسرا سید علی زیدی ہیں۔