دورہ بھارت کے دوران کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا، ٹرمپ


دورہ بھارت کے دوران کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ دورہ بھارت کے دوران کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وائٹ ہاوس سے دورہ کیلی فورنیا پر جانے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہابھارت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔

ان کے پاس بھارت کیلئے ایک بڑی ڈیل تھی تاہم اب فی الحال یہ معاہدہ نہیں ہوگایہ بھی معلوم نہیں ہے کہ یہ معاہدہ (امریکی) الیکشن سے پہلے ہوگا یا نہیں۔مودی مجھے پسند ہیں تاہم ٹرمپ نے کہا ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیاگیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں موجود بھارت نواز انتظامیہ کی کوشش تھی کہ بھارت اور امریکا میں زراعت، صحت اور دیگر شعبوں میں کچھ نمایاں معاہدے ہوجائیں تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری